اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کے بعد ایک اور اداکارہ کے حسن کے چرچے ہونے لگے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینٹ اجلاس میں سشمیتا سین اور ماڈل ایان علی سے متعلق چیئرمین رضا ربانی اور سینیٹر حمد اللہ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رضا ربانی نے سینیٹر حمد اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل آپ اداکاروں کی بہت با ت کرتے ہیں۔سینیٹر حمد اللہ نے جواب دیا کہ آج کل ماڈل ایان علی کی خوبصورتی کی باتیں ہو تی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر کہیں ان کی آنکھوں ، کہیں چشمے اور کہیں خوبصورتی کا تذکرہ ہوتا ہے۔ اس بیان پر ایوان قہقہوں سے گونجتاگیا