پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ”کھلاڑیوں“کیلئے خوشی کی بڑی خبر،حکومت نے اہم ترین مطالبہ تسلیم کرلیا

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے ”کھلاڑیوں“کیلئے خوشی کی بڑی خبر،حکومت نے اہم ترین مطالبہ تسلیم کرلیاوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کرائے جائیں گے۔ انتخابی اصلاحات کا عمل مکمل کرنے کے لئے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی کو اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا کام کافی حد تک مکمل کر چکے ہیں، انتخابی اصلاحات کا کام مکمل ہونے کے لئے کوئی ٹایم فریم نہیں دیا جا سکتا، عام انتخابات میں اڑھائی سال کا وقت ہے کوئی جلدی نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کام کرنا چاہتے ہیں جس کے دیر پا اثرات ہوں، ان کا کہنا تھا کہ کئی آئینی ترامیم پر اتفاق ہو چکا، دو سے تین ہفتے میں ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحات کا مسودہ تیار کر لے گی، متنازعہ ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی میں غور ہو گا، جبکہ پی ٹی آئی کو جن امور پر تحفظات ہیں ان پر عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک نظام کے تحت ہوں۔ اجلاس میں زاہد حامد، شازیہ مری، شیریں مزاری، صاحبزادہ طارق اللہ، مشاہد حسین سید، عبد القادر بلوچ، اعجاز الحق، انوشہ رحمان شریک ہوئے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اور ڈی جی آئی ٹی نے بھی شرکت کی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…