اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے بارشوں کے بارے میں نئی پیش گوئی کی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق راولپنڈی ،اسلام آباداورخیبرپختونخوامیں آئندہ24گھنٹے کے دوران تیزبارشوں کاامکان ہے جبکہ لاہورمیں بارشوں کاسلسلہ کل شام تک ختم ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کانیاسسٹم آئندہ چنددنو ں میں راولپنڈی ،اسلام آباداورخیبرپختونخوامیں داخل ہوجائے گاجس کی وجہ سے تیزبارشوں کاایک نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ۔