ملتان (نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے مرکزی صدر شیخ رشید احمد سے عوامی مسلم لیگ ضلع ملتان کے صدر ملک عتیق الرحمننے اسلام آباد میں ملاقات کی ان کے ہمراہ سٹی صدر شیخ عمران صادق محمد طارق خان محمد آصف بلوچ تھے اس موقعہ پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت سے بات کرتے وقت کشمیر کے شہداءکو نہ بھولا جائے ماڈل ٹا¶ن میں قتل و غارت کے وقت کیا پیپلز پارٹی سو رہی تھی کہ ہم بولے تو جمہوریت کو خطرہ ہو جائے گا آج ماڈل ٹا¶ن کے سانحہ پر مگرمچھ کے آنسو کیوں بہائے جا رہے ہیں حکمرانوں کی غلط کاریاں آپ کو اس وقت یاد آئی ہیں جب رینجرز نے کرپشن کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے ایک سال کے بعد پھرغذائی قلت سے تھر میں معصوم بچے مرنے شروع ہو گئے ہیں حکمران غیر ممالک فیکٹریاں اور کارخانے لگا رہے ہیں اور دوسروں کو پاکستان کاروبار کرنے کی ترغیب دے رہے ہیںیہاں کا غریب بے روزگار ہوتا جا رہا ہے مہنگائی سے غریبوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔