لاہور(نیوزڈیسک)بلاول بھٹو دورہ لاہور کے چوتھے روز بھی انتہائی مصروف اور پرجوش رہے مگر چھوٹی بہن آصفہ کو آج تھوڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،ان کی تینوں پیاری بلیاں اچانک بیمار پڑ گئیں ۔بلاول زرداری بھٹو اپنے دورہ لاہور کے چاروں روز اپنی مصروفیات اور پرجوش استقبال پربہت خوش ،مطمئن اور پرامید تو بختاور اور آصفہ کے چہروں پر بھی ایسی ہی کیفیات رہیں ، مگر چوتھا روز آصفہ کیلیے پہلےدنوں جیسا ثابت نہ رہا ،چہرے پر تھوڑی پریشانی اور الجھن نظر آئی تو اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ۔9 جنوری کو بھٹو زرداری خانوادے کے تینوں بہن بھائی کراچی سے لاہور اترے تو آصفہ کیساتھ نازوں سے پلی ،ان کی تینوں نرم و نازک بلیاں بھی تھیں ،آصفہ کو ان سے کچھ ایسا پیار کہ انہیں زیادہ دیر نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دیتیں ۔بلاول ہاؤس کے ذرائع کے مطابق تینوں بلیوں میں آج صبح سے پہلے جیسی چستی نہ تھی،سست سست سی ،کچھ کھا پی بھی نہیں رہی تھیں ۔اب آب و ہوا میں کوئی فرق آیا یا خوراک میں کوئی کسر رہ گئی۔تینوں بلیاں بیمار پڑ گئیں،آصفہ فکرمند ہو گئیں ،آج پہلا کام یہی کیا ، چیک اپ کیلیے تینوں کو جانوروں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس بھجوا دیا۔