اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ پہلے کہا تھا کہ صوبہ سندھ حالت ِ جنگ میں ہے، سندھ حکومت حالت ِ بھنگ میں ہے،اب کہتاہوں کراچی حالت ِ گندمیں ہے۔سینیٹ میں نکتۂ اعتراض پر اظہار ِخیال کرتے ہوئے مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہکراچی میں دانستہ طور پر پانی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا گیا، عوام کو تکلیف پہنچائی جارہی ہے،خدارا اس مسئلے سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے جان بوجھ کرایساکیاہے تو تحقیقات کر کے کارروائی کی جائے،کراچی میں بدبودار پانی سے تعفن پھیل رہا ہے۔