لاہور(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس لیے جانے کے بعد تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزار چوہدری سرور نے اپنی انتخابی مہم کےلئے الگ سے دفتر کی تلاش شروع کر دی ۔ پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن نے چوہدری محمد سرور کی طرف انٹرا پارٹی انتخابات میں پنجاب کے صدرکے امیدوار کے طور پر چیئرمین سیکرٹریٹ میں انتخابی سر گرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور نے اس نوٹس کے بعد اپنی انتخابی سر گرمیوں کے لئے چیئرمین سیکرٹریٹ سے الگ دفتر کی تلاش شروع کر دی ہے اور رواں ماہ ہی دفتر تلاش کر کے وہاں انتخابی سرگرمیاں کی جائیں گی۔