لندن (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءچودھری سرور نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ اس حوالے سے اپنے قریبی احباب سے بھی مشورہ کر چکے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کہنا ہے کہ چوہدری محمدسرور پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی سیاست سے مطمئن نہیں ہیں۔ چودھری سرور نے تحریک اںصاف کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطہ کیا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کردیاہے ۔ چودھری سرور نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ اس حوالے سے اپنے قریبی احباب سے بھی مشاورت مکمل کرچکے ہیں ۔جبکہ سیاسی مبصرین کاکہناہے کہ اگرچوہدری محمدسرورتحریک انصاف کوچھوڑتے ہیں تویہ عمران خان کے لئے ایک بڑے دھچکے سے کم نہیں ہوگا۔