اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کی چھ کروڑ سے زائد آبادی کی حفاظت پر مامور پنجاب پولیس کے ذاتی گودام سے تین کروڑ روپے سے زائد کا اسلحہ چرالیا گیا ہے جو تاحال چوروں سے واپس نہیں لیا گیا ہے ۔ اس بات کا انکشاف پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی آڈٹ رپورٹ 2014ء میں ہو ا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چھ کروڑ کی آبادی کے تحفظ پرمامور پنجاب پولیس کے نوجوانوں کے گوداموں سے دو کروڑ اسی لاکھ روپے کا اسلحہ اور بارود چرا لیا گیا تھا ۔ پورے پنجاب میں سکیورٹی کے لئے پولیس کو اسلحہ اور بارود اور گولیاں دی جاتی ہیں تاہم پولیس کے قبضے سے یہ اسلحہ بھی چرالیا گیا ہے ۔ آئی جی اور سیکرٹری ہوم کو علم ہونے کے باوجود ابھی تک چوروں کا سراغ نہیں لگایا جاسکا رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے گوداموں سے متعدد گاڑیوں کی بھی چوری ہوگئی ہے جو تاحال برآمد نہیں کی جاسکیں سی ٹی او لاہور ڈی پی او ڈی جی خان ڈی پی او گوجرانوالہ ، ڈی پی او چکوال سی پی او لاہور آفس سے یہ اسلحہ چرالیا گیا ہے اس حوالے سے آفس عملہ نے کہا کہ پی آر او صرف ذاتی صحافیوں سے بات چیت کرتی ہے پولیس نے چوری شدہ مال برآمد کرنے کی بجائے معاملہ کو دبانے پر ترجیح دی ہے۔