اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے سیدہ عابدہ حسین سے چالیس کروڑ روپے جلد ریکور کرنے کیلئے ڈی سی جھنگ کو حکم دیدیا ہے ۔ سابق سفیر امریکہ اور وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین نے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب سے سینکڑوں ایکڑ نہری زمین لیز پر حاصل کررکھی ہے اس زمین کا سالانہ کرایہ پانچ سو روپے فی ایکڑ بتایا گیا ہے تاہم دیہی نہری زمین عابدہ حسین نے سالانہ پٹہ پر چالیس ہزار فی ایکڑ کے حساب سے آگے دے رکھی ہے عابدہ حسین نے چالیس کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہے اور حکومت پنجاب کو ادائیگی کرنے کی بجائے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے وزارت لائیو سٹاک ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک نے ڈی سی جھنگ کو حکم دیا ہے کہ عابدہ حسین سے چالیس کروڑ روپے کی ریکوری کے لئے سخت کارروائی کی جائے اور اس مقصد کیلئے تمام قانونی چارہ جوئی اور ریونیو ایکٹ کا بھی سہارا لیا جائے اس حوالے سے عابدہ حسین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔