اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

شخصی ضمانت پر رہا ہونے والا ملزم شفیق گھر سے فرار ہوگیا

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے شہری پر ٹریفک پولیس کے تشدد کی اصل وجہ تو گزشتہ روز ہی سامنے آگئی تھی، مزید سی سی ٹی وی فوٹیج نے واقعے کا بھانڈا بھی پھوڑ ڈالا، شخصی ضمانت پر رہا ہونے والا ملزم شفیق عدالت میں پیشی سے پہلے ہی رفو چکر ہوگیا۔پیر کے روز ٹریفک اہلکاروں سے گتھم گتھا ہونے والا شفیق شخصی ضمانت پر رہا ہوگیا۔ لیکن اگلے روز پیشی پر پہنچنے سے پہلے ہی ملزم اپنے گھر سے فرار ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شفیق نامی شہری ہائی بلڈ پریشر کا مریض، ڈیڑھ ماہ سے بیروزگار اور نوکری کی تلاش میں مارا مارا پھررہا تھا، ایسے میں اس نے پی آئی ڈی سی ٹریفک پولیس چوکی کے قریب اہلکاروں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی جس کے بعد چار پانچ اہلکاروں نے اس کی خوب خبر لی، خود شفیق نے بھی اپنے آپ کو بڑا ہی مظلوم ظاہر کیا۔لیکن جاری ہونے والی 2 سی سی ٹی وی فوٹیج سے ثابت ہوگیا ہے کہ شفیق نے نہ صرف قانون اپنے ہاتھ میں لیا، بلکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر ہاتھ بھی ا±ٹھایا، ہاتھ ہی کیا، اس نےتو لاتوں کا بھی خوب استعمال کیا ، معاملہ یہیں ختم ہوا، ملزم شفیق نے پاس کھڑی گاڑی کا حلیہ ایسا بگاڑ کے بے چارہ گاڑی والا اسے گلو بٹ کہنے پر مجبور ہوگیا۔حقائق سامنے آئے تو عوامی حمایت کا ر±خ بھی تبدیل ہوگیاکیونکہ بیماری اور معاشی تنگدستی سمیت کوئی وجہ بھی لاقانونیت کا جواز نہیں بن سکتی



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…