اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی و راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کے چیئرمین حنیف عباسی کے ساتھ مسلم ہائی سکول راولپنڈی کے سپورٹس گراونڈ، میٹرو بس اور حلقے کے دیگر مقامات میں ترقیاتی منصوبوں کادورہ کیا اور عمران خان کے حلقہ این اے 56 میں ترقیاتی کام کروانے پر حنیف عباسی کی تعریف کی اور اسے بڑی تبدیلی قرار دیا۔ریحام خان حنیف عباسی کا انٹرویوکرنے ان کی رہائش گاہ پہنچیں تو اس موقع پر مسلم ہائی سکول راولپنڈی کے سپورٹس گراونڈ کا دورہ بھی کرایا گیا۔ دوسری جانب حنیف عباسی کے ساتھ عمران خان کے انتخابی حلقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورے کی تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بعض سوشل میڈیا صارفین نے انکے لیے سخت ناقابل اشاعت اور نازیبا الفاظ استعمال کئے