پشاور(نیوز ڈیسک)بخشا پور کے قریب مسافر بس الٹنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔پشاورسے کراچی آنے والی مسافربس کشمور میں بخشا پورکے قریب تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے میں 4 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اورلاشوں کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔