اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے شمس کالونی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے ، سرچ آپریشن میں قبضے میں لی گئی 12 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں بھی تھانے منتقل کر دی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز گرفتار کیے گئے 16 مشتبہ افراد کو بھی گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔