بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے122،صبر کاپیمانہ لبریز،عمران خان کاباﺅنسر،پھر الیکشن کی گھنٹی بج گئی

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) این اے122،صبر کاپیمانہ لبریز،علیم خان کے بعدعمران خان کاایازصادق کو باﺅنسر،عمران خان کا کہنا ہے کہ مئی 2013ءسے اب تک این اے 122سے 30ہزار ووٹرز کو خارج کیا جا چکا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ تحریک انصاف یا علیم خان کے خلاف بے جا عداوت پر اتر آئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کو لکھے گئے خط کہا کہ الیکشن کمیشن قوم کے اعتماد اورجمہوریت کی نگہبانی کا ذمہ دار ہے، جمہوریت کے مستقبل کا انحصار صاف و شفاف الیکشن پر ہے، ہم نے کمیشن کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھ کرالیکشن کمیشن کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ناکام بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 1974 ءکے الیکٹورل ایکٹ کے مطابق شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ تحریک انصاف یا علیم خان کے خلاف بے جا عداوت پر اتر آئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مئی 2013ءسے اب تک این اے 122سے 30ہزار ووٹرز کو خارج کیا جا چکا ہے، ووٹر لسٹ میں تبدیلیوں کے جائزہ کے لئے دستاویزی ریکارڈ کے حصول کے لئے علیم خان کی درخواست نومبر 2015ءسے زیرالتوا ہے جبکہ ایاز صادق علیم خان کی اس درخواست کی مخالفت میں مسلسل سرگرم ہیں، الیکشن کمیشن کے معاملات کو خفیہ رکھنے پر اسرار سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 19اے پر عمل کرے اور معلومات فوری فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ اگر تحریک انصاف ایازصادق اورعلیم خان کے حلقے سے ووٹوں کے اخراج کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی تو ایک بارپھر اس حلقے میں الیکشن کی گھنٹی بج جائےگی، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تحریک انصاف کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…