حیدر آباد(نیوز دیسک)حیدرآباد کے قریب گوٹھ چھلگری میں پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نے نوجوان ،اسکی بہن اور بھابھی کو اغوا ئ کرلیا۔ پولیس کاکہناہے کہ اغواءمیں لڑکی کے گھر والے ملوث ہیں جبکہ 11 افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ ڈی ایس پی احمد قریشی کےمطابق ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے پیر کی شب گوٹھ چھلگری میں واقع نوجوان بلاول کانڈیرو کے گھر دھاوا بول دیااور ا±سے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نےبلال ،اسکی بہن شریفاں اور بھابھی ریشماں کواغواءکرلیا۔ڈی ایس پی کاکہناہے کہ بلال نے15 روز قبل مٹیاری کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، تاہم واقعہ کے وقت لڑکی گھر میں موجود نہیں تھی۔پولیس نے11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں کی بازیابی کی کارروائی شروع کردی ہے۔