لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ نے بلاول بھٹو کے نیشنل ایکشن پلان پر دیئے گئے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو کے بیان سے متفق نہیں ہیں۔رانا ثناء نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکااحترام کرتے ہیں لیکن انکا بیان درست نہیں ہے،پوری قوم نیشنل ایکشن پلان پر متفق ہے۔