اسلام آباد (نیوزڈیسک) معروف اینکر ریحام خان نے سماجی تنظیم ’’مور‘‘ کے قیام کے لئے حتمی تیاریاں مکمل کر لیں۔ رواں ماہ اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا جبکہ اس کی رجسٹریشن اور دیگر معاملات بھی مکمل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے ریحام خان نے عورتوں کو سماج میں تحفظ دلانے اور ان کو مضبوط بنانے کے لئے سماجی تنظیم مور کے نام سے قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اب اس حوالے سے حتمی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔