اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائیٹوں میں رہنے والوں کے لئے بڑی خبرآگئی ،حکومتی وزیرکے بیان نے ہلچل مچادی

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے معاملے کو قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے حوالے کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے ایوان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سی ڈی اے پراﺅیٹ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گا۔ پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان اسلام آباد میں کو آپریٹو سوسائٹیوں کے امور بالخصوص انکی جانب سے منصوبہ بندی اور کمیونٹی سروسز کیلئے اراضی کی تخصیص کے معاملے میں کی گئی خلاف ورزیوں پر بحث کرے۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پراﺅیٹ سوساٹیاں سکول کالج ہسپتال کمیونٹی ویلفیئر اور قبرستانوں کیلئے جگہ مختص نہیں کرتی نقشے میں ہوتی ہیں لیکن بعد میں انہیں کمرشل کر دیا جاتا ہے بے شمار ہاﺅسنگ سوسائٹیاں غیر قانونی ہیں لوگوں کو دھوکہ دے کر پیسے بٹورے جاتے ہیں تین سال کا کہہ کر 12-12 سال ڈویلپمنٹ نہیں کرتے اخبارات میں اشتہار دے کر بکنگ شروع کر دیتے ہیں این او سی کے بغیر ہی سوسائٹیاں بنائی جاتی ہیں اور متعلقہ حکام خاموش رہتے ہیں ۔ پارلیمان کے نام پر بھی سکیمیں شروع کی گئیں متعلقہ حکام ان سوسائٹیز کو پابند کریں کے وہ عوام کو کمیونٹی سروسز لازمی فراہم کریں ۔ بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سی ڈی اے کے سیکٹرز میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہوئی دیہی علاقوں میں دو کمان سسٹم ہیں ۔ اسلام آباد کو پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تین دیہی اور دو شہری ہیں ہر سوسائٹی میں چار فیصد زمین سکولوں کیلئے دو فیصد قبرستانوں کیلئے اور 8 فیصد پارک کیلئے متخص کرنا ضروری ہے اس کے بعد ہی سی ڈی اے سوسائٹی کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی فروخت شروع کرے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان تمام معاملات کی کوئی ایک محکمہ ذمہ داری لے ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ پرائیویٹ سوساٹیوں میں کمیونٹی سروسز کو لازمی بنائی جائے ۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے معاملے کو قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…