اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں پیر کو بھی صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ سے خطاب پر بحث جاری رہی اور مختلف وزارتوں کے بارے میں وقفہ سوالات میں جوابات بھی دیئے گئے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن غلام سرور نے وزیرداخلہ پر مختلف قسم کے الزامات لگائے اور پنجاب میں بھی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو آپریشن کا دائرہ کار پنجاب تک بڑھایا جائے۔ جب وزیر داخلہ کے پاس کراچی جانے کا وقت ہی نہیں ہوگا تو وہاں امن کیسے قائم ہوگا۔پاک چائینہ اقتصادی راہداری پر تین صوبوں کو تحفظات ہیں اسیے متنازعہ نہ بنایا جائے۔حکومتی ارکان نے ان کے الزامات کی مذمت کی جبکہ ایم کیوایم نے کراچی کے دس لاکھ لوگوں کو غیرقانونی کہے جانے کے خلاف ایوان سے واک آﺅٹ کیا ۔