فیصل آباد(نیوزڈیسک) فیصل آباد میں سول ہسپتال فیصل آباد تیس ڈائیلسز مشینیں تیس بیڈ اور اتنے ہی مریض ان پرلٹائے گئے اورہسپتال انتظامیہ نے قانون کے وزیر سے فیتہ کٹوایا لیکن قانون اپنا ہی چلایا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سول ہسپتال فیصل آباد کے افتتاح کے دوران عملے کے افراد کو مریض دکھایا اور رانا ثنا اللہ کو خوب ماموں بنایا۔ ِادھر فیتہ کٹا ا±دھر بیڈ خالی، نہ علاج کرانے والے رہے، نہ کوئی معالج۔ صوبائی وزیر قانون کی آمد پر اسپتال انتظامیہ نے دور دراز سے آئے اصلی مریضوں کو بھی ان کے حال پر چھوڑے رکھا۔