لاہور(نیوزڈیسک) حکومت نے فضائی سفر کی نسبت خاصا سستا سفر فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس سے دبئی جانے کے خواہشمند افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔ زرائع کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کو ایران جانے کے لیے سستے اور محفوظ سفر کے لیے اس سروس کا آغاز کیا جائے۔ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اس سروس کا کرایہ زیارت کے لیے ایران جانے والے زائرین کے لیے بس سے زیادہ لیکن ہوائی جہاز سے نصف ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے شروع کردہ سستی اور محفوظ اس سروس سے ایران اور دبئی کیلئے مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے۔