اسلام آباد(نیوزڈیسک)پٹھان کوٹ حملے پر تحقیقات کیلئے بھارت کی طرف سے دئیے گئے فون نمبر غیر رجسٹرڈ نکلے،پاکستان نے ابتدائی تحقیقات بھارت کو فراہم کردیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کوٹیلی فون نمبراورفون انٹرسیپٹ فراہم کیے تھے،بھارت کا دعوی تھا کہ پٹھان کوٹ حملہ آوروں نے ان نمبروں سے بات کی تھی،بھارت کی طرف سے معلومات کے بعدپاکستانی اداروں نے اس پرفوری کام کاآغازکیا لیکن نمبر غیر رجسٹرڈ نکلے ۔ پاکستان نے بھارت کو ابتدائی تحقیقات فراہم کر دی ہیں۔تحقیقاتی ادارے پٹھان کوٹ حملہ آوروں کے بارے مزیدتحقیقات بھی کررہے ہیں۔۔