اسلام آباد (نیوزڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جارحانہ باﺅلنگ۔ پیپلز پارٹی کی ایک اور اہم وکٹ حاصل کرلی۔ حکومت آزاد کشمیر کے سینئر کوارڈینیٹر و پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماءمیر راشد الحسن اپنے حکومتی عہدے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کر کشمیر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ میر راشد الحسن نے عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پورے مظفر آباد ضلع اور آزاد کشمیر میں کشمیر پی ٹی آی کے لئے کام کریں گے۔ انھوں نے اس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں۔ پیپلز پارٹی اب شہید بھٹو کی پارٹی نہیں رہی بلکہ اس پر کرپٹ ٹولہ قابض ہو چکا ہے اور اب آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ صرف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں صرف پی ٹی آئی سے ہوگا۔پچھلا انتخاب بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں لڑا گیا تھا اور اس میں بھی ن لیگ کو شکست ہوئی تھی اور اب بھی انہیں کی قیادت میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست سے دو چار کریں گے۔ میرراشدالحسن ضلع مظفر آباد با لخصوص پٹہکہ کی اہم سیاسی شخصیت ہیں انکی کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت سے پیپلز پارٹی کو زبردست دچھکا لگا ہے۔