ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے سے ڈھائی سال میں سوا کروڑ افراد کا سفر

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کے پیش نظر پاکستان ریلوےٍ بہتری کی جانب گامزن ہے جس کی وجہ سے ڈھائی سالوں میں سوا کروڑ افراد سفر کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2015 میں پاکستان ریلوے نے نیسپاک کے تعاون سے ملک کے 16 بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی تزین وآرائش اور خوبصورتی کا کام شروع کیا ہے، ان ریلوے اسٹیشنوں میں کراچی سٹی، کراچی کینٹ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ ، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، رائیونڈ، لاہور، ننکانہ صاحب، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، حسن ابدال اور پشاور کے اسٹیشنزشامل ہیں۔ پاکستان ریلوے نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی ایم ایل ون ریلوے ٹریک اور حویلیاں کے مقام پر ڈرائی پورٹ کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے، اسی طرح اسلام آباد مری مظفرآباد ریلوے ٹریک منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ریلوے کے مسافروں کولائف انشورنس بھی دے دی گئی ہے، مالی سال 2015-16کے لیے حکومت نے محکمہ ریلوے کو38 ارب کا ہدف دیا ہے، گزشتہ سال میں پاکستان ریلویزنے 32 ارب روپے کا ریونیوحاصل کیا۔ گزشتہ ڈھائی سال میں ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں ایک کروڑ 20 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہواہے، مال گاڑیاں جوکہ پہلے ایک ماہ میں صرف 12 سے 14 چلتی تھیں اب ماہانہ 300 سے زیادہ چل رہی ہیں، محکمے کی اراضی کوبھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کاعمل جاری ہے۔رواں سال جون تک ای ٹکٹنگ کانظام شروع کردیاجائے گا، ذرائع کے مطابق ریلوے نے ملازمین کے 5 ارب سے زائدکے واجبات بھی ادا کردیے ہیں۔ رواں مالی سال 2016میں خسارے میں چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس، فریدایکسپریس اوربولان میل کو نجی سیکٹر کے حوالے کر دیا جائے گا۔ گزشتہ ڈھائی سال کے عرصے میں 7 پزار 680 کنال زمین واگزارکرالی ہے جب کہ صوبوں میں ریلویزکی اراضی قابضین سے خالی کرانے کے سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…