کراچی (نیوز ڈیسک) عدالت نے اشتعال انگیزتقاریر کرنے کے ایک اورمقدمہ میں الطاف حسین اوردیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے اورغداری کے الزام میں درج ایک اورمقدمہ میں الطاف حسین کراچی کے نامزد وسیم اختر ،خالد مقبول صدیقی خواجہ اظہار الحسن قمرمنصور اوردیگر ملزمان کے 18جنوری تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تمام مفرور ملزمان کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے جبکہ عدالت نے شاہ لطیف ٹاو¿ن انوسٹی گیشن پولیس کی جانب سے مذکورہ مقدمہ کاپیش کیاجانے والا چالان بھی منظورکرلیا۔