اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اپنی پتلی جسامت کی وجہ سے کئی مرتبہ مذاق کا نشانہ بھی بن چکے ہیں لیکن اپنی صحت سے متعلق سوال پر پرویزخٹک کے جواب نے سب کو حیران کردیا اور بتایاکہ کھانے کا موقع ہی نہیں ملتا، گھر کا کھانا اور سبزی پسند ہے ، بھوک لگنے کے باوجود دن کو کھانے کا موقع نہیں ملتا اور کئی ہفتے لنچ کیے بغیر ہی گزر جاتے ہیں ، ویسے کھاناکم کھاناچاہیے تاکہ آپ کا نظام انہضام درست رہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی کمزور صحت اور درازقدسے متعلق سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے بتایاکہ سارادن عوام میں مصروفیت کی وجہ سے کھانے کا موقع نہیں ملتا، اگر موقع مل بھی جائے تو گوشت زیادہ نہیں کھاتے ، جوار کی روٹی پسند ہے ، شادیوں میں کھانے بھی نہیں کھاسکتا، مجھے بھی بھوک لگتی ہے مگر موقع نہیں ملتا۔ا±نہوں نے کہاکہ دین میں بھی ہے کہ کھانا کم کھائیں ، زیادہ کھانے سے مشینری خراب ہوجاتی ہیں۔