بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈی ایچ اے فراڈ کیس، آرمی چیف کا تحقیقات کیلئے گرین سگنل

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنرل راحیل شریف نے ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں ملوث سابق فوجی افسران اور سویلین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع کے مطابق 6 ماہ قبل سامنے آنے والے 62 ارب کے ڈی ایچ اے فراڈ کیس کے سلسلے میں کارروائی شروع کردی ہے۔نیب کے اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو گزشتہ سال جولائی میں پیغام بھجوایا کہ ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں کسی کے ساتھ رعایت نہ کی جائے اور جو کوئی بھی اس میں ملوث پایا جائے اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض، سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بھائیوں اور چند ڈی ایچ اے عہدیداران کے خلاف نیب پہلے ہی تحقیقات کا آغاز کرچکی ہے، جبکہ اب روات کے قریب ڈی ایچ اے ویلی کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے رابطہ کرنے پر اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا، تاہم یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ ڈی ایچ اے نے معاملے کی تحقیقات کے لیے نیب میں باضابطہ طور پر شکایت درج کرائی تھی۔واضح رہے کہ ڈی ایچ اے میں فراڈ کی تحقیقات کے لیے ستمبر 2010 میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد طارق کمال کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈی ایچ اے ویلی جس زمین پر قائم کی گئی ہے وہ مجوزہ دادھوچہ ڈیم کی تعمیر کے لیے مختص کی گئی تھی۔13 جون 2011 کو الزام کی تصدیق کے بعد نیب نے 3 جولائی 2012 کو تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔بریگیڈیئر(ر) امجد پرویز کیانی نے تمام معاملے کے حوالے سے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا اپنے بھائیوں کے اقدامات اور کاروباری مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے بھائی کامران کیانی، جو ڈی ایچ اے سٹی لاہور کے فراڈ کیس کے ملزم ہیں، ڈی ایچ اے لاہور اور ایڈن پرائیوٹ کے مشترکہ منصوبے میں پارٹنر نہیں تھے، اور نہ ہی انہوں نے ایڈن سٹی کے حق میں دونوں پارٹیز کے درمیان ڈیل میں کوئی کردار ادا کیا۔امجد پرویز کیانی نے مزید کہا کہ کامران کیانی کا 2009 میں ڈی ایچ اے اسلام آباد اور ایلیشیم کمپنی کے درمیان طے پانے والے مشترکہ منصوبے سے بھی کوئی تعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…