اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دے رہے ہیں ، رواں سال دو ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی جانے والے مارگلہ ایکسپریس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسافروں کی تعداد بڑھ جانے کے باعث لاہور سے راولپنڈی جانے کے لیے 5ریل کاراجرا کیا ہے۔مارگلہ ایکسپریس سے سالانہ 20کروڑ روپے آمد ن ہو گی جبکہ بزنس ایکسپریس روزانہ 20لاکھ روپے کمائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال مزید دو ٹرینیں اپ گریڈ کی جائیں گی، ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 2ہزار پلس پاور کے 20لوکو موٹو انجن پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریل کارکا اجرا کرنے پر ریلوے حکام اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہو ں