بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے122،بڑا اعلان ہوگیا

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)چےئرمےن تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ون مین شو کے تحت ہٹ دھرمی اور ذاتی ضد پر مبنی اورنج لائن ٹرین درحقیقت غریبوں سے چھت چھین رہی ہے کچی آبادیوں سمیت این اے122کا علاقہ اس منصوبے سے سب سے زیادہ متاثر ہو گا اور دو دو مرلے کے جن گھروں کو ماضی میں ہماری کوششوںسے مالکانہ حقوق ملے تھے انہیں ایک منصوبے کی بھینٹ چڑھانا نادانی اور زیادتی ہے جس پر تحریک انصاف بھر پور آواز بلند کرے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ 21ویں صدی میں صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا نہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے جبکہ تعلیم ،صحت اور امن و امان کا پہلے ہی بیڑہ غرق ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے نام پر پنجاب کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے اور بالخصوص اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ پی ٹی آئی کے پی پی147سے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کالونیوں کو مسمار کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ورنہ عوام جگہ جگہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ،انہو ں نے کہاکہ 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ نے ریلوت ملازمین سے ووٹ حاصل کرنے کےلئے انہیں سہانے خواب دکھائے لیکن اب اس کے برعکس غریب آدمی سے زندہ رہنے کا حق چھینا جا رہا ہے اور بھاری کمیشن والے منصوبوں پر غریب آدمی کی قربانی دی جا رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…