پشاور(نیوزڈیسک)جمعیت علماءاسلام 1995ءسے راہداری منصوبے کےلئے کوشش کررہی ہے ، چین نے مغربی روٹ کا فیصلہ جمعیت علماءاسلام کی تجاویز کی بنیاد پر کیا ہے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان اور جنر ل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک نے صوبائی اور ضلعی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع عبدالجلیل جان، مولانا عطاءالحق درویش، مفتی اعجاز شنوری ، مولانا عین الدین شاکر بھی موجود تھے، انھوں نے کہا اس منصوبے کا رخ پاکستان کی طرف موڑنے میں مولانا فضل الرحمان کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں، انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل سے ملک معاشی اور اقتصادی طور پر ترقی کی راہ پر کامزن ہو گا، انھوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی جائیگی، انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اختلافات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائیگا اور مفاہمتی پالیسی کے تحت تمام صوبوں کو اسکا حق دلانے میں اپنا ورل ادا کرتے رہنگے۔