بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں پنجاب کی صدارت ،وہی ہوا جس کا ڈرتھا،کارکنوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف میں پنجاب کی صدارت غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ، پارٹی میں دھڑے بندی عروج پر پہنچ گئی ، رہنماﺅں نے پارٹی کے اندر ایک دوسرے کے اندر مخالفانہ بیان بازی بھی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اپنے پہلے متنازعہ انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد ایک بار پھر اسی طرف بڑھ رہی ہے ۔تحریک انصاف کے دیرینہ رہنماﺅں اور کارکنوں میں پارٹی میں نئے آنے والے امراءکیخلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے لیکن پیسے کے بل بوتے پر اس گروپ نے ایک بار پھر اپنے بھرپور مہم شروع کررکھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات میں پنجاب کی صدارت غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے جس کے لئے رہنماﺅں نے نہ صرف لابنگ شروع کر دی ہے بلکہ پارٹی کے اندر اندر مخالفانہ بیان بازی بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کو چیئرمین سیکرٹریٹ کو اپنی انتخابی سر گرمیوں کیلئے استعمال کرنے سے روکتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز حسین منہاس کی طرف سے نوٹس لاہور سے پارٹی کے کارکن عمیر احمد کی درخواست پر جاری کیا گیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سیکرٹریٹ کا عملہ انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلہ میں چیئرمین سیکرٹریٹ کو چوہدری سرور کی انتخابی مہم کےلئے استعمال کر رہا ہے ۔نوٹس میں چوہدری سرور سے اس بارے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے ۔دریں اثناءتحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامد خان نے انٹر ا پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کےلئے پی ٹی آئی ورکرز الائنس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں سٹیٹس کو ٹولے کو شکست دینے کے لئے بھرپور ممبر سازی کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں حامد خان،محمد خا مدنی ، امین ذکی ،احمد اویس ایڈووکیٹ،خلیل الرحمن کاکڑ،میجر (ر) خلیل الرحمن، ملک ندیم ،میجر (ر) حبیب احمد ، سجاد حیدر سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی مےں مخلص اور اےماندار قےادت کو سامنے لانے کےلئے شفاف پارٹی انتخابات ناگزےر ہے ۔اس موقع پر حامد خان نے اپنے ساتھےوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف ورکرز الائنس کااعلان کےا جو پارٹی مےں موجود اکثرےتی مخلص ورکروں کا نمائندہ اتحادہوگا اور پارٹی مےں موجود بہتردھڑوں کو بھی ساتھ ملاےا جائے گا۔ انہوںنے مزےد کہاکہ پی ٹی آئی وکررز الائنس پورے ملک سے پارٹی کارکنوں کو انتخابات لڑواکر دےانتدار قےادت سامنے لائے گا جو پاکستان مےں اصل تبدےلی کے علمبردار ہونگے ۔پارٹی کے سینئر رہنما امین ذکی نے کہا کہ پی ٹی آئی وکرر الائنس پی ٹی آئی کے اکثرےتی لوگوں کی آواز کی دل کی آواز ہے لہٰذاپی ٹی آئی کی خواتےن ،نوجوان ، لےبر اور دےگر ورکرز کو قےادت مےں لاےا جائے گا ۔ اجلاس مےں پی ٹی آئی وکررز الائنس کی طرف سے ممکنہ امےدوار برائے صدر پنجاب ڈاکٹرمحمد حامد خان مدنی نے کہاکہ ہم نے اےک طوےل جد وجہد کی ہے اورملک مےں حقےقی تبدےلی کے لئے تحرےک انصاف کے حقیقی کارکنوں نے قربانےاں دی ہےں وقت آگےا ہے کہ کٹھن جدوجہد کے ذرےعے تحرےک انصاف نے جو کارکن تیار کئے تھے انہیںسامنے لایا جائے ۔اجلاس مےں مشترکہ طور پر طے پاےا کہ ہرضلع مےںبھرپور ممبر شپ کی جائے گی اور پی ٹی آئی ورکرز الائنس کے امےدوار کوکامےاب بنانے کےلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔ اجلاس میں عمران خان سے قرار داد کے ذرےعے مطالبہ کےا گےا کہ سابق پارٹی انتخابات مےں جو ے ضابطگےاں اور دھاندلی ہوئی جسکی نشاندہی جسٹس (ر)وجےہہ الدےن احمد نے کی اس طرح کی بے ضابطگےاں دوبارہ نہ ہونے پائےں جس کی وجہ سے عام انتخابات میں دھاندلی کی پےداوار نااہل قےادت کی وجہ سے پارٹی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…