اسلا آباد(نیوز ڈیسک)لاہور کے ہاسٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان موجود نہیں ‘ افزانہ کی لاش کو ہاسٹل کے واش روم سے ہفتہ کو مردہ حالت میں ساتھی طلبہ نے برآمد کیا تھا اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ افزانہ کو کسی نے زہر نہ دیا ہو تاہم افزانہ کے معدے کے نمونے مزید ٹیسٹ کے لئے فرانزک لیب بھیج دیئے گئے جس کے بعد اصلیت سامنے آسکے گی۔