اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے عمران خان کےخلاف 20ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ایک بار پھر آگے نہ بڑھ سکی اور خود افتخار چوہدری کے وکلاءنے یہ سماعت ملتوی کرائی۔قائم مقام سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے عمران خان پر20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت شروع کی توافتخار چودھری کے وکلا ءنے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ بابر اعوان پر500 روپے جرمانے کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ آنے تک یہ عدالت مزید کارروائی نہیں کر سکتی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔