اسلام آباد(نیو زڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وحدت کالونی ہاسٹل سے ایک طالبہ کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ نجی ٹی ویکے مطابق ہاسٹل سے ایک 30 سالہ طالبہ کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کی شناخت فرزانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ فرزانہ حافظ آباد کی رہائشی تھی اور لاہور میں پنجاب یونیورسٹی سے ریاضی کے مضمون میں ایم ایس سی کر رہی تھی۔ پولیس نے ش±بہ ظاہر کیا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن طالبہ کی ہلاکت خود کشی کا واقعہ معلوم نہیں ہوتا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔ طالبہ کی لاش ملنے کے بعد ہاسٹل میںخوف و ہراس پھیل گیا