لاہور(نیوز ڈیسک) سیاسی میدان کے روایتی حریف ن لیگ اور پی ٹی آئی ڈی جے بٹ پر متفق ہو گئے۔ میاں محمد شہباز شریف نے لودھراں سے لاہور تک ریلوے کے ڈبل ٹریک کا افتتاح کیا۔ ریلوے ٹریک کی افتتاحی تقریب میں ن لیگ نے ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کیں۔ ڈی جے بٹ ریلے کی تقریب میں ساونڈ سسٹم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ا س سے قبل ڈی جے بٹ پی ٹی آئی دھرنوں کے دنوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں مگر اس دفعہ ن لیگ ڈی جے بٹ نے ن کی تقریب میں ساﺅنڈ سسٹم کی خود نگرانی کی ۔