لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کا شاہی خاندان لاہور آیا بھی تو شاہی انداز میں جس نے سب کوحیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو رزداری اپنی دونوں بہنوں کے ساتھ گذشتہ روز لاہور پہنچے لیکن دلچسپ بات یہ کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ہمشیرہ بختیاور بھٹو زرداری ایک طیارے میں جبکہ آصفہ بھٹو زرداری اور ان کی بلی دوسرے طیارے میں شریف لائے جس سے ان کے شاہی خاندان کی شاہی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری لاہور میں اپنے قیام کے دوران ایک شادی میں شرکت کریں گے جبکہ بروز پیر پارٹی چئیر مین لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب بھی کریں گے۔