پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

عرب شہزادوںنے پاکستان کا رُخ کرلیا

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ(نیوزڈیسک) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی اور آبی گذرگاہوں میں لاکھوں کی تعداد میں نایاب پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوتے ہی شکاریوں نے ساحلی پٹی کا رخ کرلیا ہے جبکہ عرب شہزادوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ہر سال عرب شہزادے بھی ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں آکر اپنے خیمے بھی گاڑ لیا کرتے ہیں جنہیں وفاقی حکومت کی جانب سے شکار کے لئے خصوصی اجازت نامے بھی جاری کردیئے گئے ہیں، اس سلسلے میں این این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ ٹھٹھہ کی ساحلی تحصیل جاتی، شاہ بندر میں آبی پرندوں کی بڑی تعداد میں آمد کے ساتھ ہی سینکڑوں شکاریوں نے بھی ساحلی پٹی کو اپنا مسکن بنا لیا ہے جنہیں علاقے کی انتہائی با اثر شخصیات کا تعاون بھی حاصل ہوتا ہے جو عرب شہزاردوں کے لئے مخصوص قسم کے باز زندہ پکڑنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جو ہر سال بڑی تعداد میں مخصوص پروں والے باز پکڑ کر عرب شہزادوں کو بھاری دام میں فروخت کرتے ہیں، جاتی اور شاہ بندر میں پکڑے جانے والے بازوں کو فی باز دو تا پانچ لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے دوسری جانب نایاب آبی پرندوں جن میں مرغابیاں، چیکھلا، نیرگی تلور اور دیگر نایاب پرندے بھی شامل ہوتے ہیں ان کا شکار کیا جاتا ہے مگر سپریم کورٹ کی جانب سے تلور کے شکار پر عائد کی جانے والی پابندی کے باوجود ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں بڑی تعداد میں تلور کا شکار بھی کیا جارہا ہے اس سلسلے میں این این آئی کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے عرب شہزادوں سے خصوصی مراسم ہیں جس کے باعث وہ نایاب آبی پرندوں کے شکار پر کسی قسم کی کاروائی تک نہیں کرتے اور کھلے عام نایاب پردیسی پرندوں کا شکار کیا جاتا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…