اسلام آباد(نیوزڈیسک)”جندال“سے کاروباری تعلق ،نوازشریف کے صبر کاپیمانہ لبریز،ترجمان وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے،ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا کسی بھارتی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی کاروباری تعلق نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیوز کانفرنس میں لگائے گئے الزامات پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے ترجمان پرائم منسٹر ہاﺅس مصدق ملک نے کہا ہے کہ بارہا تردید کے باوجود عمران خان جندال کو وزیراعظم کا بزنس پارٹنر بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دلیل کا جواب دیا جاسکتا ہے، بے خبری کا نہیں، جس کا مقصد ہی گمراہ کرنا ہو اس کا سچائی سے کیا سروکار؟