کراچی(نیوزڈیسک)چینی بحری بیڑہ کراچی کے قریب لنگر انداز،بھارت سمیت دنیابھر کی نظریں پاکستان پر لگ گئیں،برادر ہمسایہ ملک چین کے تین جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا تیسری پاک چین مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لینے کراچی پہنچ گیاہے بھارت سمیت دنیا بھر کے اہم ممالک کی نظریں مجوزہ بحری مشقوں پر لگ گئیں مشقوں کے دوران پاکستان اورچین کی بحری افواج جنگ کی صورتحال میں آپس میں ہم آہنگی بڑھانے اور ایک دوسرے کا بھرپورساتھ دینے کے حوالے سے مشقیں کریںگی تاکہ جنگ کی صورت میں دشمن کو بھرپور جواب دیاجاسکے۔، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے چینی بیڑے کے کمانڈر سے ملاقات کی۔ چینی کمانڈر نے مزار قائد پر حاضری بھی دی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کراچی میں پیپلز لبریشن آرمی کے بحری جہاز کا دورہ کیا اور چینی بحری بیڑے کے کمانڈر ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ساو¿تھ سی فلیٹ ایڈمرل یومان جیانگ سے ملاقات کی۔ پیپلز لبریشن آرمی کا تین جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ تیسری مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کراچی پہنچا ہے۔ چینی بحری بیڑے کے کمانڈر نے بابائے قوم قائد اعظم کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، ایڈمرل یومان جیانگ نے چینی بحری جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ پاک بحریہ کے سینئر افسران، کمانڈر پاکستان نیوی فلیٹ، کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر کراچی سے ملاقاتیں بھی کیں۔