پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کانئے سال میں پہلا اجلاس پانچ منٹ تک بھی جاری نہ رہ سکا،کورم پورا نہ ہونے کے باعث ڈپٹی سپیکر نے اجلاس گیارہ جنوری تک ملتوی کردیا ،جمعہ کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی کا نئے سال کا اجلاس نئی ڈپٹی سپیکر مہر تاج روغانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔تلاوت کلام کے بعدمہرتاج روغانی نے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر ارکان کاشکریہ اداکیا۔ جمعیت علماءاسلام کے رکن اسمبلی ملک نور سلیم نے کورم پورانہ ہونے کی نشاندہی کر دی۔ڈپٹی سپیکر کی جانب سے کورم پوراہونے کےلئے دومنٹ کاانتظارکیاگیا لیکن گھنٹیاں بجنے کے باوجود محض 21ارکان ہی ہال میں موجود تھے جس کے بعد سپیکر نے اجلاس 11جنوری پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔