پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مودی کی نوازشریف سے ملاقات امریکہ کے دباﺅ پرہوئی ،فوج لاعلم تھی ،شیخ رشید

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مودی ملاقات میں فوج کو اعتماد میں نہیں لیا گیا‘ پاک بھارت مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں‘ سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ جائے گا۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملاقات امریکہ کی آشیر باد سے ہوئی ہے اس میں حکومت نے فوج کو اعتماد میں نہیں لیا جو کہ حکومت اچھا پیغام نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں تاہم جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا اس وقت تک مذاکرات سود مند ثابت نہیں ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے مسئلہ پر پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ اسلامی دنیا کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر حکومت کو چاہئے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کا موقعہ ہاتھ سے نہیں جانا چاہئے۔ وزیراعظم نواز شریف پنجاب کے خلاف نفرت پھیلانے کا موجب نہ بنیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…