لاہور (نیوزڈیسک)لیپ ٹاپ سکیم کے بعد طلبہ وطالبات کےلئے شہبازشریف کااہم اقدام ،سب کے دل جیت لئے ۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ 2009تک لے کر ا ب تک کے میٹرک اور انٹرمیڈنٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات جنہیں نقد انعامات او روظائف سے نوازا گیا کی المونائی قائم کی جائے گی، ایسے طلبا و طالبات کے بارے میں ویب پورٹل بھی لانچ کیا جائےگا جس کا ا فتتاح و زیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف خود کریں گے ،اس سال مجموعی طو رپر 423 پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبا ت او ران کے اساتذہ کو نقد انعامات دئےے جا رہے ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوںنے اس سال کے پوزیشن ہولڈر ز کے ا عزاز میں مجوزہ تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن ،انفارمیشن ،پولیس او رلاہور بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں اس سال میٹرک اور انٹرمیڈنٹ کے امتحانات میں امتیازی پوزیشنیںحاصل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔تقریب میں آنے والے طلبا او ران کے والدین کے قیام وطعام ا ور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کے نمائندوں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کی سکیورٹی کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔انہوںنے ہدایت کی کہ اجلاس میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر حضرات اور لاہور نالج پارک کے بورڈ آف گورنرزکے ارکان کو بھی مدعو کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ تقریب میں شرکت کے لئے چونکہ پورے پنجاب سے پوزیشن ہولڈرز اوران کے والدین آرہے ہیں اس لئے ان کی ٹرانسپورٹ کی پارکنگ کے لئے محفوظ اورتقریب سے نزدیکی جگہ مخصوص کی جائے ۔اجلاس میں بچوں کو تقریب کے دوران گارڈ آف آنر دینے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ تقریب میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پوزیشن ہولڈرز کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ اس سال باقی چاروں صوبوں کے وزراءتعلیم کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔