لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کے علاقہ ملک پارک میں 14سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ننکانہ صاحب سے گرفتار رکرلیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملک پارک میں 14سالہ لڑکی کو ان کے رشتہ دار تنویر نے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں زیادتی کا نشانہ بنا یااور فرار ہوگیا ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد نوید کے مطابق ننکانہ صاحب میں کاروائی کرتے ہوئے تنویر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔