جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے سیکورٹی اداروں کا نان سٹاپ ایکشن،ملک دشمن عناصر کی شامت آگئی، اہم ترین گرفتاریاں

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے سیکورٹی اداروں کا نان سٹاپ ایکشن،ملک دشمن عناصر کی شامت آگئی،لاہور اور کراچی میں اہم ترین گرفتاریاں،سیکیورٹی اداروں نے جنگجو تنظیم داعش کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر داعش اسلام آباد کے امیر عامر منصور کوسیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے داعش کے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش اسلام آباد کے امیر عامر منصور کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عامر منصور داعش میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ ادا کیا کرتا تھا ¾تفتیش کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ ملزم نوجوانوں کو تربیت کے لئے شام اور افغانستان بھی بھیجتا تھا جہاں انہیں اسلحہ چلانے سمیت دیگر دہشت گردانہ تربیت دی جاتی تھی۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عامر منصور نے سیکیورٹی اداروں کو داعش میں شامل پاکستانیوں کی فہرستیں بھی فراہم کیں جب کہ سیکیورٹی اداروں نے گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیادریں اثناء کاو¿نٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے اندرون سندھ کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم عمر کاٹھیو عرف جلال کو گرفتار کرلیا ہے۔کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز کی نشاندہی پر اندرون سندھ سے عمر کاٹھیو عرف جلال کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ عمر کاٹھیو القاعدہ کا رکن اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی بھی رہا ہے تاہم بعد میں ملزم نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ملزم نے سندھ میں 2011 میں دہشت گردوں کا منظم نیٹ ورک قائم کیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عربی زبان کا ماہر ہے۔ جبکہ دہشت گردوں کے لئے فنڈنگ اور ان کو کارروائی کے لئے دیگر سہولیات فراہم کرنا عمر کاٹھیو کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔ ملزم سانحہ صفورا کا بھی سہولت کار تھا جب کہ اس کی بیوی سندھ میں داعش کی خواتین کا نیٹ ورک چلاتی ہے۔ عمر کاٹھیو سے نامعلوم مقام پر تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس کی نشان دہی پر اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…