اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

آپ کامیابی چاہتے ہیں؟‎

datetime 2  جنوری‬‮  2016 |

لوگ ایک دوسرے سے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرنے کی نیک خواہشات کا رسمی اظہار تو کرتے ہیں لیکن یہ نہیں بتاتے کہ اتنی ساری کامیابی حاصل کیسے کی جائے؟ اور اگر کامیابی کا راز بتاتے بھی ہیں تو سارے کا سارا زور محنت پہ ہی دیتے ہیں۔امریکی ماہر نفسیات میلانی گرین برگ لکھتی ہیں کہ کامیابی کا راز صرف محنت میں نہیں بلکہ عقلمندی سے کام کرنے میں پوشیدہ ہے اور یہی راز کامیاب لوگوں کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔کیلیفورنیا میں پریکٹس کرنے والی میلانی گرین برگ کے مطابق آج کی مصروف زندگی میں لوگوں کو محدود وقت میں بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں اور روز مرہ کے کاموں میں وہ دور رس کامیابی کے لئے ضروری کام نہیں کر پاتے جبکہ کامیاب لوگوں کو پتا ہوتا ہے کہ کون سا کام کتنا ضروری ہے اور وہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے نئی نوکری کاروبار یا کسی بھی اور مقصد کے لئے تحقیق، لوگوں سے رابطے اور تیاری کے لئے ضرور وقت نکالتے ہیں۔میلانی کہتی ہیں کہ کامیاب لوگ صرف خواب ہی نہیں دیکھتے بلکہ ان کو حقیقت میں بدلنے کے لئے اپنی پیشرفت پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ اور ایک بڑے اور طویل کام کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیتے ہیں تاکہ ہر چھوٹی کامیابی سے ان کا حوصلہ بڑھتا رہے۔ہمیشہ اپنی ترجیحات کو یاد رکھنے اور اپنی سکت سے زیادہ ذمہ داری قبول نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے‘ماہر نفسیات میلانی گرین برگ کا کہنا ہے کہ انسان کو سارا کام اکیلے ہی کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے بلکہ دوسروں کی مدد حاصل کرنی چاہئے۔ دوسروں سے مشورہ کرنا چاہئے اور دوسروں کے تجربات سے سیکھنا چاہئے۔وہ کہتی ہیں کہ کامیابی کے سفر میں اپنے آپ کو تازہ دم رکھنے کے لئے نیند پوری کرنا‘ ورزش کرنا‘ اپنے من پسند مشاغل کو جاری رکھنا اور اپنی کامیابی کا جشن مناتے رہنا نہایت ضروری ہے۔
ماہرین نفسیات کے مطابق سب سے پہلے تو کامیابی کی تعریف کر لینی چاہئے کہ ہم کامیابی سمجھتے کس بات کو ہیں ‘ تاہم کامیاب زندگی کے لئے ذہنی صحت کا فروغ لازمی ہے۔ اس مقصد کے لئے انفرادی طور پر اپنے احساسات کا شائستہ اظہار‘ متوازن غذا‘ ورزش‘ اپنے کام‘ آرام اور خاندان کو دیے جانے والے وقت میں توازن اور مثبت سوچ ضروری ہیں جبکہ اجتماعی سطح پر باہمی تعلقات اور رابطوں کو بہتر بنانا شامل ہے۔ مغرب میں کامیابی بینک بیلنس اور مادی چیزوں کو سمجھا جاتا ہے اور رشتوں کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو دی جانی چاہئے۔اس لئے جوں ہی بچہ 18 سال کا ہوتا ہے‘ ماں باپ کو چھوڑ دیتا ہے بلکہ انھیں بوڑھوں کے لئے مخصوص رہائش گاہوں میں چھوڑ آتا ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں کامیابی کی بنیاد خاندان ہے جس کے اراکین آپس میں پیار محبت سے رہیں‘ سادگی‘ درگزر‘ صبر‘ شکر اور قناعت پسندی کے ساتھ ساتھ دوسروں میں اچھائیاں ڈھونڈنے کی عادت ڈالیں تو دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

 



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…