کراچی(نیوز ڈیسک)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے طالبان رہنماوں کے علاج کا اعتراف کیا ہے اگر کراچی میں ڈاکٹر عاصم کو اس بات پر پکڑا جاسکتا ہے تو انہیں بھی پکڑنا چاہیے احتساب قبول ہے لیکن انتقام نہیں ہونا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ ا نہوں نے وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے ہیں اور وفاق سے کوئی تنازعہ نہیں سندھ اسمبلی کے تقدس کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنسزاینڈ آرٹس میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہا کہ سہولت کاروں کے شک میں جس پر مرضی کیس کریں ،وفاقی حکومت کے صاحبوں کو کہہ رہا ہوں ان پر بھی نظر رکھیں۔ان کی نظریں وزیر اعظم پر ٹکی ہیں اور وفاق کو بھی غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ا۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اپنوں کا احتساب اور دشمنوں کو ڈھیل دی جارہی ہے،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں داعش کے لوگ پکڑے جارہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان سب کیلئے ہونا چاہیے ،وفاق پورے ملک پر نظر ڈالے اور رکھے۔20 سال سے ایک بھائی وزیر اعظم ہے اور ایک وزیر اعلیٰ لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا،سب سوال ان پر اور انکی پارٹی کیلئے ہیں۔آصف زرداری علاج کرانے کیلئے بیرون ملک گئے ہیں اور وہ کسی سے چھپ کر نہیں سب کے سامنے گئے ہیں