لاہور(نیوزڈیسک) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ داعش جیسی تنظیمیں مسلمانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں‘ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری کرنے والے تکفیری گروہ اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ بیرونی قوتیں مسلم معاشروںمیں دہشت گردی کیلئے فتنہ تکفیر اور خارجیت کو پروان چڑھا رہی ہیں۔ اس مقصد کیلئے پاکستان میں خاص طور پر بے پناہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے۔ وہ مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعۃالدعوۃ کے مرکزی، زونل وضلعی ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جہاد کے نام پر مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں کرنے والے خارجی ہیں جن کے متعلق نبی کریمؐکی احادیث میں تفصیل سے نشانیاں بتائی گئی ہیں ۔مسلم حکمرانوں کیخلاف مسلح جہاد نہیں بلکہ انہیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت اور ان کی اصلاح کا فریضہ انجام دینے کی ضرورت ہے۔امریکہ و یورپ کی پیداکردہ داعش سے کافروں سے زیادہ مسلمانوں کو خطرہ ہے۔ مسلمانوں کو بیرونی سازشوں کو سمجھتے ہوئے مسلم ملکوں ومعاشروں میں اتحادویکجہتی کاماحول پیدا کرنا ہوگا تاکہ کفار کی سازشیں ناکام بنائی جاسکیں۔ مغرب دہشت گردی کے الزامات لگا کر مدارس کیخلاف پروپیگنڈا کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قرآن و حدیث کا علم نہ رکھنے والے لادینیت کا شکار لوگ ہی پاکستان اور دیگر خطوں میں دہشت گردی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔
داعش جیسی تنظیمیں مسلمانوں کیلئے بڑا خطرہ ہیں، اسلام سے تعلق نہیں, حافظ سعید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
پانچ سو ڈالر
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ



















































