اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ روز غریب لوگوں کے مفت علاج معالجے کیلئے جس قومی صحت پروگرام کا آغاز کیا اس کو شروع کرنے اور آگے بڑھانے کے پیچھے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی سوچ اور کوششیں شامل تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نیشنل ہیلتھ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ مریم نواز کے کہنے پر کیا تھا۔ نیشنل ہیلتھ پروگرام کی تشکیل سمیت اس کی مکمل منصوبہ بندی اور لانچنگ تقریب تک تمام مراحل میں مریم نواز کی کوششیں اور محنت شامل تھیں وہ اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف ملک کے غریب و نادار لوگوں کو مفت صحت کی سہولت کی فراہمی کی خواہشمند ہیں بلکہ وہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی مملکت کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کی ذاتی سوچ اور حقیقی لگن شامل نہ ہوتی تو یہ پروگرام ہرگز منزل مقصود تک نہ پہنچتا۔ یہ پروگرام پندرہ اضلاع میں شروع کیا جا رہا ہے اگلے مرحلے میں اسے تئیس اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر کارڈ رکھنے والے تقریباً بارہ لاکھ خاندان سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ مفت علاج معالجے کی یہ سہولیات سات مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو فراہم کی جائیں گی جن میں ذیابیطس، کینسر اور جگر کی خرابی شامل ہے جبکہ اس پروگرام کے تحت مہلک بیماری میں مبتلا ہر مریض کو تین لاکھ روپے دیئے جائیں گے تاہم ضرورت پڑنے پر علاج معالجے کیلئے اضافی رقم بیت المال فراہم کرے گا۔
وزیراعظم کانیشنل ہیلتھ پروگرام،مریم نوازکاپوشیدہ کردارسامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری



















































