جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ڈی پورٹ پالیسی ،وزیرداخلہ نے بڑامسئلہ حل کرکے عوام کے دل جیت لئے

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی کہ پاکستانی ویزہ کے حصول کو مکمل طور پر کمپوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ سابقہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ٗ نادراآئی این جی اوز کا ڈیٹا بنک بنانے اور اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری رکھے ٗ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ، ایف سی اور ایف آئی اے کے اہلکاروں کو کیش انعامات دینے کے حوالے سے واضح پالیسی اور طریقہ کار مرتب کیا جائے۔جمعہ کو یہاں وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں این سی نیکٹا، چیئرمین نادرا، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ ڈی پورٹیز کے حوالے سے ایس او پیز کو حتمی شکل دینے ٗانٹرنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن پر پیش رفت ، کمپیوٹرائزڈ ویزا رجیم ،نیکٹا کی فعالی کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات اور پولیس ٗایف سی اور ایف آئی اے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کومالی انعامات دینے کے حوالے سے طریقہ کار تشکیل دینے پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈی پورٹیز کے حوالے سے مختلف ممالک کیساتھ وضع کی جانے والی پالیسی میں وہاں سے ڈی پورٹ کئے جانے کی وجوہات اور ڈی پورٹیز کی نوعیت کو ملحوظِ خاطر کر ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ نادراآئی این جی اوز کا ڈیٹا بنک بنانے اور اسے اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری رکھے تاکہ جہاں ان این جی اوز کا مکمل ریکارڈ اور کوائف موجود ہوں وہاں منظوری حاصل کرنے والی این جی اوز کو تمام ممکنہ سہولیات مہیا کی جاسکیں اور ان کے کام کو مزید آسان بنایا جا سکے۔وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ پاکستانی ویزہ کے حصول کو مکمل طور پر کمپوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ سابقہ ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ۔اجلاس کے دور ان نیکٹا کی فعالی کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو اگلے ہفتے انسانی سمگلرز کے خلاف جاری مہم میں پیش رفت اور گرفتار شدگان کے خلاف کی گئی قانونی کاروائی پر تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ، ایف سی اور ایف آئی اے کے اہلکاروں کو کیش انعامات دینے کے حوالے سے واضح پالیسی اور طریقہ کار مرتب کیا جائے تاکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی مناسب حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…